بنگلہ دیشی بحری جہازبھارتی بندرگاہ پرروک لیاگیا، عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
جہازمیں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی،وفاقی وزیربندرگاہ اورجہازرانی بابرغوری فوٹو: فوٹو

جہازمیں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی،وفاقی وزیربندرگاہ اورجہازرانی بابرغوری فوٹو: فوٹو

بنگلہ دیشی بحری جہاز فتح الرحمان کو دیوالیہ ہونے پر بھارتی بندر گاہ وشاکا پٹنم میں روک لیا گیا ہے، جہاز کے عملے میں 5 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی مال بردار بحری جہاز فتح الرحمان کو عملے کی تنخواہیں ادا نہ کرنے اور دیوالیہ ہونے پر بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکا پٹنم کی بندر گاہ پر روکنے کے بعد اب جہاز کو اسکریپ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے جہاز کے عملے میں موجود 5 پاکستانیوں کے پھنسے ہونے کا نوٹس لے لیا،  ان کا کہنا ہے کہ پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کی وزارت اس سلسلے میں اپنی بھرپور کوششیں کرے گی، انہوں نے شپنگ ایجنٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔