بھارت حیلوں و بہانوں سے پاکستانی زائرین کی ویزا درخواست مسترد کردیتا ہے، سردارمحمد یوسف

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
آخری وقت میں زائرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کا جواز بنا کر پاکستانیوں کی ویزا درخواست مسترد کردی جاتی ہے، سردار یوسف : فوٹو : فائل

آخری وقت میں زائرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کا جواز بنا کر پاکستانیوں کی ویزا درخواست مسترد کردی جاتی ہے، سردار یوسف : فوٹو : فائل

لاہور: وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی زائرین کو سیکیورٹی کلئیرنس کا جواز بناکر ویزا درخواست مسترد کردیتا ہے۔

لاہور میں حاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں حج انتظامات میں بہت بہتری آئی ہے اور گزشتہ سالوں کی نسبت حج پیکج میں کمی بھی واقع ہوئی ہے عازمین کو ٹرانسپورٹ کے ساتھ کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے اور اب لاہور میں واقع حاجی کیمپ کے لئے متبادل اراضی کا بھی بندوبست کیا جارہا ہے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں پاکستانی زائرین کو روکنے کے لئے حیلوں اور بہانوں کا سہارا لیتا ہے اور ہر بار آخری وقت میں زائرین کی سیکیورٹی کلئیرنس کا جواز بنا کر ویزا درخواست مسترد کردی جاتی ہے تاہم ہم بھارت سے زائرین کی تعداد اور ویزہ پالیسی کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔