پریانکا چوپڑہ کا بالی ووڈ فلموں کے لئے گانا گانے سے انکار

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
پریانکا چوپڑہ نے گائیکی کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

پریانکا چوپڑہ نے گائیکی کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ممبئ: سابق مس ورلڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے بالی ووڈ فلموں کے لئے گانا گانے سے انکارکردیا۔

ممبئی میں ایک انٹرویوکے دوران پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی فلموں کے لئے انہیں گانا گانے کا شوق ہے لیکن فی الحال وہ نہیں گائیں گی، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک باران کا البم ریلیزہوجائے اس کے بعد وہ بالی ووڈ فلموں کے لئے گانے کے بارے میں سوچیں گی.

واضح رہے کہ  پریانکا چوپڑہ نے گائیکی کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔