کپل شرما لاپتہ ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
کپل ان دنوں کئی مسائل کا شکار ہیں جن میں سب سے اہم شوکی گرتی ہوئی ریٹنگ اور ان کی خراب صحت ہے؛فوٹوفائل

کپل ان دنوں کئی مسائل کا شکار ہیں جن میں سب سے اہم شوکی گرتی ہوئی ریٹنگ اور ان کی خراب صحت ہے؛فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اچانک کہیں لاپتہ ہوگئے جس کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ ایک بار پھر منسوخ کردی گئی۔

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما ان دنوں کئی مسائل کا شکار ہیں جن میں سب سے اہم شو کی مقبولیت میں کمی اور خراب صحت ہے جس کے باعث باربار انہیں شوٹنگ کینسل کرنی پڑتی ہے جس کا اثر شوکی ریٹنگ پرپڑتا ہے جب کہ شوٹنگ کیلئے آنے والے بالی ووڈ اداکار بھی باربارشوٹنگ کینسل ہونے کی وجہ سے بیزار نظرآتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ اور انوشکا ’’کپل شرما شو‘‘ کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

حال ہی میں ناموربالی ووڈ اداکارارجن رامپال اورایشوریا راجیش اپنی نئی فلم ’’ڈیڈی‘‘ کی تشہیر کیلئے’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر پہنچے جہاں کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل نہیں آئےتوان کی تلاش شروع کردی گئی، شو کی ٹیم اور چینل انتظامیہ نے کپل سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا کپل کو ہر جگہ ڈھونڈنے کے بعد بالآخرشوانتظامیہ نے شوٹنگ کینسل کرنے کا اعلان کیا جس کے باعث ارجن اورایشوریا کو بنا شوٹنگ کیے ہی واپس جانا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب شوکی ٹیم کپل کو ہر جگہ تلاش کرکے تھک گئی تو کپل نے اپنی ٹیم کے ایک شخص کوفون پر اپنے نہ آنے کی اطلاع دی اورفوراً فون بند کردیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور کب تک واپس آئیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دی کپل شرما شو بند کرنے کا فیصلہ؟

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل کی شوٹنگ کے دوران باربارغیر موجودگی ان کے کیرئیر کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اگر کپل اسی طرح شوٹنگ کینسل کرتے رہے تو کوئی بھی اسٹار ان کے شو میں شرکت نہیں کرے گا۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل نے شو کی شوٹنگ کینسل کی ہو اس سے قبل شاہ رخ اورانوشکا بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے شوپرپہنچے تھے جہاں کپل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شوٹنگ کینسل کرنی پڑی تھی۔

واضح رہے کہ کپل ان دنوں اپنی نئی فلم ’’فرنگی‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں فلم 10 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔