- جوبائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق حاصل کریں، چین
- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
چترال میں نئی قدرتی جھیل "بشقارگول" دریافت
ضلع چترال میں نئی قدرتی جھیل “بشقارگول” دریافت ہوئی جو بہت خوبصورت ہے تاہم اس جھیل تک پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں۔
خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں “بشقار گول قدرتی جھیل دریافت ہوئی ہے۔ اس جنت ارضی تک پہنچنے کے لیے پہلے چترال سے شندور جاتے ہوئے آخری آبادی ‘سورلاسپور’ جانا پڑتا ہے۔ اس وادی کے سبزہ زاروں میں خوبصورت آبشاریں، گنگناتے جھرنے، قدرتی چشمے، خوش رنگ پھول اورجنگلی پھل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سورلاسپورسے بشقارگول جھیل تک 30 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، بلندیوں تک پہنچنے کے لیے راستے میں جنگل، اونچی اور مشکل ترین ڈھلوانوں اوریخ بستہ دریا کو پارکرنا ہوگا۔ اس جھیل کے پانی میں قدرت کی خوبصورت مچھلیاں براون ٹراوٹ اورریمبو ٹراوٹ کثرت سے پائی جاتی ہیں جوسیاح شوق سے کھاتے ہیں۔
بشقارگول جھیل کا شفاف ترین سبزی مائل پانی کا منظرسفر کی ساری تھکاوٹ دور کردیتا ہے، یہ جھیل ہندوکش پہاڑی سلسلے میں سطح سمندرسے تقریبا 10 ہزار500 فٹ کی بلندی پرواقع ہے اوراس کے اطراف میں برفانی چیتے، آئی بیکس، بھورے ریچھ اوربھیڑئیے بھی پائے جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔