آفریدی اور رزاق کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانا ہوگی، ذکا اشرف

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
نوجوان کرکٹرز اپنے سینئرز کی جگہ لینے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں ،ذکا اشرف فوٹو : این این آئی

نوجوان کرکٹرز اپنے سینئرز کی جگہ لینے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں ،ذکا اشرف فوٹو : این این آئی

لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اورعبدالرزاق بڑے نام ہیں لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھا کر ہی قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرنے والے طلبا کے وفد سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کرکٹ کے میدان میں ایک عرصہ سے موجود ہیں ، لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر ہی قومی ٹیم میں دوبارہ آسکتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، نوجوان کرکٹرز اپنے سینئرز کی جگہ لینے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔