- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
کراچی میں ایک قوت شہر کی ترقی اوردوسری اسے تباہ کرنا چاہتی ہے، فاروق ستار

اگر کراچی موئن جو دڑو بنا تو اس کے ذمے دار فیصلے کرنے والے ہوں گے، ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو : فائل
کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو قوتیں ہیں ایک قوت شہر کی ترقی چاہتی ہے اور دوسری قوت اس کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
کراچی میں ایکسپو آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی شہر ملک کو 70 فیصد ٹیکس دیتا ہے جب کہ وفاق سے صرف 5 فیصد ٹیکس واپس ملتا ہے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا ملک چلتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مہاجر قومی موومنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں
فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں دو قوتیں آباد ہیں ایک قوت اس شہر کو تباہ کرنا چاہتی ہیں جب کہ ایک اس شہر کی ترقی چاہتی ہے اور اس وقت وہ قوت متحرک ہے جو اس شہر سمیت ملک دشمن بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز اربوں روپے کا کمیشن کھا رہے ہیں اور زمینوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہے شہر کے باسیوں نے برداشت کیا اور اب تک سڑکوں پر نہیں آئے لیکن اب بتا دیا جائے کہ کراچی والوں کوکتنا برداشت کرایا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ احتساب کے عمل کا آغازہے
سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کچی آبادیوں پرمشتمل دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں کے لوگوں کو کم لاگت گھروں کی ضرورت ہے لیکن حکومت وقت نے عوام کو چھت فراہم نہیں کی، اس شہر میں کسی بھی وقت پانی کی وجہ سے فسادات پھوٹ سکتے ہیں اگر کراچی موئن جو دڑو بنا تو اس کے ذمے دار فیصلے کرنے والے ہوں گے، پاکستان 70 سالوں میں تعمیر و ترقی کی راہ پر اس لئے گامزن نہیں ہوسکا کیوں کہ درست پالیسیاں نہیں بنائی گئیں وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے کہ کراچی کے لیے کام کریں اورعوام کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔