ایفی ڈرین کیس؛انکوائری افسر نے اپنے خلاف محکمانہ انکوائری چیلنج کردی

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
عدالت عظمیٰ میرے حوالےسے جوڈیشل انکوائری کرائے، بریگیڈیئر فہیم۔ فوٹو فائل

عدالت عظمیٰ میرے حوالےسے جوڈیشل انکوائری کرائے، بریگیڈیئر فہیم۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: ایفی ڈرین کیس کے انکوائری افسربریگیڈیئر فہیم نے اپنے خلاف محکمانہ انکوائری چیلنج کردی۔

بریگیڈیئر فہیم نے محکمانہ انکوائری کے خلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ میں نے ایفی ڈرین کیس اور حنیف عباسی کے خلاف تحقیقات ایمانداری اور غیر جانبدارانہ انداز میں کی جس کے نتیجے میں مجھے ذمے داری سے ہٹا یا گیا۔

بریگیڈیئر فہیم نے کہا کہ اے این ریجنل ڈائریکٹوریٹ کراچی کی تفتیش میں جانب داری کے الزامات بے بنیاد ہیں، محکمانہ انکوائری منصفانہ ہونے کی امید نہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میرے حوالےسے جوڈیشل انکوائری کرائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔