راولپنڈی ہائیکورٹ بنچ کا بینظیر قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
راولپنڈی ہائی کورٹ ڈویژن بنچ  نے تمام ملزمان کے وکلا کو بھی روزانہ سماعت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے تمام ملزمان کے وکلا کو بھی روزانہ سماعت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: راولپنڈی ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بے نظیر قتل کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت اور3 ماہ کے اندرفیصلے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 6 سال ہو نے کو ہیں  اور ابھی تک کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، یہ بہت ظلم کی بات ہے، اس موقع پر عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو حکم دیا کہ وہ 19 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے اور 3 ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ میرٹ اور شفاف طریقے سے کرے، ہائی کورٹ نے تمام ملزمان کے وکلا کو روزانہ سماعت میں حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔