سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
 دہری شہرت ہونے کی وجہ سے میری اور لاکھوں افراد کی وفاداری پر حملہ کر کے اسے مشکوک بنا دیا گیا، طاہر القادری فوٹو : ایکسپریس

دہری شہرت ہونے کی وجہ سے میری اور لاکھوں افراد کی وفاداری پر حملہ کر کے اسے مشکوک بنا دیا گیا، طاہر القادری فوٹو : ایکسپریس

اسلام آ باد: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکے حوالے سے میری دائر کردہ درخواست پردیئے جانے والا فیصلہ سیاسی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو حوالے سے کوئی بھی سماعت کے دوران نہیں ہوئی، پہلے دن 2 منٹ کا وقت دیا گیا پھر مزید 2 دن کی سماعت ہوئی جس میں میں نے عدالت کے سامنے 6دلائل دیئے اور مجھے 2 دن میں اصل پٹیشن کا ایک لفظ بھی پڑھنے نہیں دیا گیا بلکہ میری دہری شہریت پر سوالات کئے گئے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ دہری شہرت ہونے کی وجہ سے میری اور لاکھوں افراد کی وفاداری پر حملہ کر کے اسے مشکوک بنا دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے غیر ملکی کہہ کر توہین کی گئی ہے، آج کا فیصلہ سیاسی ہے آئین مجھے حق سے محروم نہیں کرتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔