امریکا اورپاکستان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پراستوار ہورہے ہیں،رچرڈ اولسن

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
 دسمبر کے آخر تک افغان سکیورٹی فورسز کے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کی تربیت مکمل ہو جائے گی، رچرڈ اولسن فوٹو: فائل

دسمبر کے آخر تک افغان سکیورٹی فورسز کے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کی تربیت مکمل ہو جائے گی، رچرڈ اولسن فوٹو: فائل

جیکب آباد: پاکستان ميں  امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا اورپاکستان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پراستوار ہورہے ہیں۔

جیکب آباد ميں رچرڈ اولسن نے ایک ارب روپے لاگت کےمنصوبے سے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر انہوں نےميڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے آخر تک افغان سیکیورٹی فورسز کے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کی تربیت مکمل ہو جائے گی اور2014 میں افغانستان کا کنٹرول افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جائے گا۔

رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ 2014  ميں 34 ہزار امریکی فوجی افغانستان سے واپس بلالئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے جبکہ امریکہ کے پاکستان سے مضبوط تعلقات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔