سوناکشی سنہا نے تيلگو فلم ميں كام كرنے کیلئے 5 کروڑ کا معاوضہ مانگ لیا

آن لائن  بدھ 13 فروری 2013
كرش نے پربھو ديوا کے تعاون سے سوناكشی سنہا سے ملاقات کرکے انہيں فلم كے لئے سائن كر ليا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

كرش نے پربھو ديوا کے تعاون سے سوناكشی سنہا سے ملاقات کرکے انہيں فلم كے لئے سائن كر ليا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

ممبئی: دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے تيلگو فلم ميں  كام كرنے کے لئے 5 کروڑ کا معاوضہ مانگ لیا۔

دبنگ گرل سوناكشی سہنا كے بارے ميں كہا جاتا ہے كہ وہ ایک  ہندی فلم كے لئے ڈيڑھ كروڑ روپے تک معاوضہ ليتی ہيں ليكن  انہوں نے تيلگو فلم كے لئے 5 كروڑ روپے معاوضہ مانگ لیا، فلم کے پروڈيوسر كرش جگر لامودی ہیں جبکہ سوناکشی سنہا اداكار مہيش بابو كے مقابل فلم میں كام كريں گی۔

ایک بھارتی اخبار كے مطابق كرش نے فلم كا اسكرپٹ تين سال قبل لكھنا شروع كيا تھا جب سوناكشی کی فلم دبنگ سپر ہٹ ہوئی تھی، وہ كہانی سوناكشی كو سنانا چاہتے تھے ليكن اس وقت وہ تيلگو فلم ميں كام نہيں كرنا چاہتی تھيں، ميڈيا كے مطابق كرش نے پربھو ديوا کے تعاون سے سوناكشی سنہا سے ملاقات کرکے انہيں فلم كے لئے سائن كر ليا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔