- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کیریبیئن پریمیئر لیگ، محمد حفیظ کی شاندار بولنگ
پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شعیب ملک کی ففٹی بھی نائٹ رائیڈرز کو فتح سے نہ روک پائی۔
سی پی ایل کے گیارہویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 152 رنز بنائے، سب سے زیادہ شعیب ملک نے 51 رنز بنائے، انھوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے 5 کو باؤنڈری کی سیر کرائی، کین ولیمسن 30 اور پوران 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بیٹون اور ڈیوائن براوو نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ گذشتہ میچ کے ہیرو شاداب کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
جواب میں آخر میں بیٹنگ لائن کے لڑکھڑانے کے باوجود ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے 5 بالز قبل 8 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، بطور اوپنر کھیلنے والے سنیل نارائن نے 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے، شامر سپرنگر نے 3 اور وین پارنیل نے 2 وکٹیں لیں، شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ بھی کیا۔
اس سے قبل گروس آئیلٹ میں کھیلے گئے سیزن کے دسویں میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے، ایون لیوس نے 92 رنز بنائے، کرس گیل 12 رنز تک محدود رہے جبکہ حفیظ کو کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہیں ملی تاہم انھوں نے بطور بولر تلافی کردی، ان کی شاندار بولنگ کی بدولت سینٹ لوشیا اسٹارز 8 وکٹ پر 163 ہی بناسکے، آندرے فلیچر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حفیظ اور محمد نبی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔