شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 اگست 2017
شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کرکٹر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کرکٹر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پورٹ آف اسپین: سابق کپتان شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 میں 7 ہزا رنز مکمل ہوگئے۔

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کے ٹوئنٹی 20 میں 7 ہزا رنز مکمل ہوگئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشائی کرکٹر ہیں، انھوں نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی جانب سے ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 51 رنز بنائے تھے تاہم مجموعی طور پر شعیب ملک محدود ترین اوورز کے فارمیٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں کھلاڑی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔