- سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
- شبلی فراز نے بلاول اور مریم کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
- سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی
- سپریم کورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی عدم فراہمی کا فیصلہ معطل کردیا
- کوٹری کے قریب مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- رنگ روڈ منصوبہ؛ انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیے
- پشاور بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 تحصیلوں میں تقسیم
- کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ
- بن ڈنک کا جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ
- عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 علاج کی نئی ہدایات جاری کردیں
- پی ڈی ایم لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرے، شیخ رشید
- گھنے جنگل میں مسلسل 18 روز بھٹکنے والا شخص زندہ برآمد
- کیا مائیکروسافٹ مُردوں کو ’زندہ‘ کرنا چاہتا ہے؟
- تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی رہنماوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی
- ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی جوڑ توڑ، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے
- ملک و قوم کی ترقی کے لئے سیاسی افہام و تفہیم کی راہ اپنانا ضروری
- امن و امان کی خراب صورتحال، اپوزیشن کی حکومت پر شدید تنقید
- چینی صدر اور عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ میں ٹیلی فونی رابطہ
- اپوزیشن کی احتجاجی تحریک دم توڑنے لگی، دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
- خرم منظور نے سعید انور سے ملکی ریکارڈ چھین لیا
قومی جونیئر ہاکی ٹیم اومان کی مہمان بنے گی

ٹرائلزکی آج تکمیل، کیمپ کیلیے 40 سے 50 پلیئرز منتخب کیے جانے کا امکان۔ فوٹو : فائل
لاہور: پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آئندہ ماہ اومان کی مہمان بنے گی، دورے کے دوران قومی ٹیم میزبان سائیڈ کے خلاف 4 سے 5 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی ایچ ایف نے امیدوں کا محور جونیئرزکو بنا لیا ہے، فیڈریشن حکام کی طرف سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تجربہ دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابتدائی مرحلے میں اومان کے ساتھ 4 سے 5میچوں کی سیریز طے کی ہے، سیریز کے یہ مقابلے 9 ستمبر سے 15ستمبر تک مسقط میں کھیلے جائیں گے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر سے منتخب 116 کھلاڑیوں کے3 روز ٹرائلز پیر کو لاہور میں اختتام پذیر ہوں گے، قمر ابراہیم، علیم رضا اور احسان اللہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم میں مہارت کا جائزہ لینے کے بعد کیمپ کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی، ذرائع کے مطابق کیمپ کے لیے 40 سے50کھلاڑی منتخب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کیمپ کا باقاعدہ آغاز15 اگست سے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگے گا۔
ادھر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف مستقبل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں کھیپ تیارکرنے کے لیے کوشاں ہے، وہ وقت دور نہیں جب ٹاپ کوالٹی پلیئرز تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور گیم اسکلز میں بہتری لانا ہدف ہو گا، ہماری کوشش ہے کہ مستقبل قریب میں پانچ سے چھ ٹاپ کوالٹی کے ایسے کھلاڑی تیار کریں جو مستقبل قریب میں قومی ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر ملک وقوم کی نیک نامی کا باعث بن سکیں۔انھوں نے کہاکہ ٹیم منیجرمنصوراحمد اورمحمد عثمان اپنے وقت کے بڑے کھلاڑی رہے ہیں، میں اور ریحان بٹ ماڈرن ہاکی کھیلتے رہے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا تجربہ منتقل کریں۔
محمد ثقلین نے کہا کہ سینٹر ہاف کسی بھی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، دنیا کی تمام ٹاپ ٹیموں کے پاس بھی بہترین سینٹر ہاف موجود ہیں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کو کم از کم ایک اچھا سنٹر ہاف تیار کر کے ضرور دوں، اسی طرح ریحان بٹ اچھا اسٹرائیکر، محمد عثمان ڈیفنڈر اور منصور احمد بہترین گول کیپر تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایک سوال پر سابق قومی کپتان نے کہا کہ ہماری ہاکی کی اصل پہچان ایشین اسٹائل ہے، نوجوان کھلاڑیوں کواس اسٹائل کی تربیت دیکراٹیکنگ جبکہ یورپی اسٹائل سے ڈیفنس ہاکی سکھائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔