برطانوی ایتھلیٹ فاراح ’ لندن آئی ‘ پر ’ موبوٹ ‘ انداز میں جشن منانے پہنچ گئے

 پير 14 اگست 2017
فاراح نے گذشتہ دن 5 ہزار میٹر ریس میں دوسری پوزیشن ملنے پر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔ فوٹو: نیٹ

فاراح نے گذشتہ دن 5 ہزار میٹر ریس میں دوسری پوزیشن ملنے پر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔ فوٹو: نیٹ

لندن: برطانوی ایتھلیٹ محمد فاراح نے کیریئر کی اختتامی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ’ لندن آئی ‘ میں سوار ہوکر سب کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

فاراح شہر میں منعقدہ چیمپئن شپ میں اپنی آخری ریس میں سلور میڈل حاصل کرپائے، وائٹ لباس میں ملبوس فاراح لندن آئی میں سوار ہونے کے بعد بلندی پر پہنچے اور پھر انھوں نے اس کی چھت پر کھڑے ہوکر مسکراتے ہوئے اپنے مخصوص ’ موبوٹ ‘ انداز میں تصاویر بنوائیں۔

فاراح نے گذشتہ دن 5 ہزار میٹر ریس میں دوسری پوزیشن ملنے پر سلور میڈ ل اپنے نام کیا تھا، تاہم ریس سے قبل امریکی ایتھلیٹ پال چیلیمو نے ’ موبوٹ کو موت ‘ کہتے ہوئے فاراح کے انداز میں ٹی وی کیمروں کے سامنے پوز دیا تھا جبکہ اتوار کو فاراح نے لندن آئی میں سوار ہوکر اسی انداز میں پوز بناکر اس تاثر کو زائل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔