- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
یوم آزادی پر پوری چینی قوم پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے، نائب وزیراعظم چین
اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے ان 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا جب کہ آج پوری چینی قوم 20کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے۔
پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے، آج پورے پاکستان کیلیے جشن کا دن ہے، پاکستانی عوام نے 70 سال کے دوران جدوجہد کرکے ملک کا تحفظ یقینی بنایا، محنتی پاکستانی عوام نے کم وسائل کے باوجود ملک کی ترقی کیلیے محنت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور پوری چینی قوم 20کروڑ پاکستانیوں کی خوشی میں برابر کی شریک ہے، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، چین اور پاکستان ایک دوسرے سے منسلک ہیں، پاکستان نے محنت کر کے خودمختاری اور دفاع کو مضبوط بنایا۔
نائب وزیراعظم چین کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے، جدید دور میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قریب تر آرہے ہیں جب کہ چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین میں زلزلہ زدگان کی مدد اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا تعاون نہیں بھول سکتے، اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان اور چین کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا اچھا ہمسایہ رہےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔