سعودی عرب نے پاکستان کیلئے حج کوٹے میں 10 ہزارکا اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
جدہ میں معاہدے پر سعودی  وزیربرائے مذہبی اموراور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسید خورشید شاہ نے دستخط کیے، فوٹو: فائل

جدہ میں معاہدے پر سعودی وزیربرائے مذہبی اموراور پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسید خورشید شاہ نے دستخط کیے، فوٹو: فائل

جدہ: سعودی عرب اورپاکستان نے حج معاہدہ 2013پردستخط کردیئے ہیں جس کے تحت پاکستان کے کوٹے میں 10ہزارکا اضافہ کردیا گیا ہے۔

جدہ میں سعودی عرب کے مذہبی امورکے وزیراور پاکستان کےوفاقی وزیرخورشید شاہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت اس سال پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج کا فریضہ انجام دینے کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ ان میں سے 50 فیصد کوسرکاری جبکہ باقی  50فیصد کونجی اسکیم پر حج کی سعادت حاصل ہوگی۔ رواں سال 40 ہزار پاکستانی عازمین مدینہ منورہ اتریں گے جبکہ پاکستان سے روانہ ہونے والے عازمین الیکٹرانک طور پر سعودی عرب کی وزارت حج سے منسلک ہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔