کراچی: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے متعدد دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
فقیرا گوٹھ اور جنجال گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کئی دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، رینجرز۔ فوٹو : فائل

فقیرا گوٹھ اور جنجال گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کئی دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، رینجرز۔ فوٹو : فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔  

رینجرز حکام کے مطابق فقیرا گوٹھ اور جنجال گوٹھ میں خفیہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران کالعدم  تنظیم کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں بھتے کی پرچیاں بھجواتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی رینجرز نے مشرف کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔