اداکار ماجد جہانگیر نے سیاست میں قدم رکھ دیا،(ن) لیگ سے ٹکٹ کی درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2013
کراچی میں لوگ سہمے ہوئے ہیں سچ بولنے لاہور آیا ہوں، ماجد جہانگیر۔ فوٹو: فائل

کراچی میں لوگ سہمے ہوئے ہیں سچ بولنے لاہور آیا ہوں، ماجد جہانگیر۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف اداکار ماجد جہانگیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو کراچی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرنے چاہئیں، نواز شریف کی قیادت میں شہر کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی آگ میں جل رہا ہے، شہر کے لوگ سہمے ہوئے ہیں کوئی کھل کر بات نہیں کرسکتا وہ سچ بولنے کے لئے لاہور آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو چاہئے کہ کراچی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے، اگر نواز شریف نے انہیں گلشن اقبال کی نشست سے انتخابی ٹکٹ دیا تو وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جیت کر دکھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔