- امیرترین شوہر سے طلاق لیکرارب پتی بننے والی خاتون نے دوسری شادی کرلی
- آسٹریلوی شخص اٹلی میں ایک یورو کا گھرخریدنے پر مسرور
- دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات
- پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے
- عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، مزید 2 مظاہرین ہلاک
- لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
- ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال
- 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
- کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد
- وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
- سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ
- یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی
- ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآنے والا نوجوان پولیس فائرنگ سے قتل
- پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کامشترکہ امیدوار نامزد کر دیا
برکینافاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے. فوٹو: رائٹرز
اواگادوگو: مغربی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک برکینا فاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگادوگو میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ’’عزیز استنبول ریسٹورینٹ‘‘ کے باہر بیٹھے گاہکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: برکینا فاسو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا
سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ترکی اور ایک فرانسیسی بھی شامل ہے۔ فوج اور پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: برکینا فاسو میں ہوٹل پر حملہ، 20 افراد ہلاک، وزیر سمیت متعدد افراد یرغمال
حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن حکومت نے القاعدہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ پچھلے سال جنوری میں بھی اسی علاقے میں ایک دوسرے ریسٹورینٹ پر جہادیوں کے حملے میں 30 افراد مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو میں القاعدہ اسلامی مغرب کے نام سے ایک تنظیم سرگرم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔