آئرلینڈ کے قصبے میں ’’بکرا‘‘ گورنر

ویب ڈیسک  بدھ 16 اگست 2017
میلے میں بکرے کو قصبے کا گورنر بناکر اس کی تاج پوشی بھی کی جاتی ہے۔ (فوٹو: فائل)

میلے میں بکرے کو قصبے کا گورنر بناکر اس کی تاج پوشی بھی کی جاتی ہے۔ (فوٹو: فائل)

لندن: آئرلینڈ کے جنوب مغربی قصبے ’’کیلورگلین‘‘ میں ہر سال ’’پک فیئر‘‘ نامی میلہ لگتا ہے جس میں تین دن کے لیے ایک بکرے کو وہاں کا گورنر مقرر کیا جاتا ہے۔

قصبے کی ایک بچی کو میلے کی ملکہ کا لقب دیا جاتا ہے اور وہی باقاعدہ طور پر بکرے کی تاج پوشی کرتی ہے۔ نئے آنے والوں کو یہ رسم عجیب لگتی ہے لیکن جب وہ یہاں رہائش اختیار کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ اس کے عادی ہوتے چلے جاتے ہیں اور قدیم مقامی لوگوں کے ہمراہ اس میلے میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونے لگتے ہیں۔

میلے کے دوران قصبے میں جا بجا موسیقی کی محفلیں سجتی ہیں، گھوڑوں کی نمائش منعقد کی جاتی ہے اور سڑکوں پر انواع و اقسام کے اسٹال بھی لگائے جاتے ہیں۔

یہ تو معلوم نہیں کہ اس میلے کا آغاز کب سے ہوا لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سالانہ میلہ 17 ویں صدی سے یہاں ہورہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ  سترہویں صدی عیسوی میں برطانوی فوجی کمانڈر اولیور کرومیل کی بکری کھو گئی تھی جس  کے بعد سے اس کی یاد میں ہر سال یہ میلہ منعقد کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔