- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
اسلام آباد میں ایئر شو، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شاندار فضائی مظاہرہ
اسلام آباد: پاک فضائیہ کی جانب سے منعقدہ ائیرشو میں آرمی ایوی ایشن اور ترکی و سعودی فضائیہ نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے تحت منایا جارہا ہے۔ ملک کے تمام علاقوں، شہروں، قصبوں، گاؤں اور دیہاتوں میں قومی پرچم آویزاں ہیں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کی جانب سے ائیرشو کا انعقاد کیا گیا۔ ائیرشو کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیردفاع خرم دستگیر اور ائیرچیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکار، اعلیٰ سول اورعسکری حکام بھی شریک ہیں جب کہ ترکی اور سعودی عرب کی فضائیہ نے بھی خصوصی طور شرکت کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا 70 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے
پاک فضائیہ کے میراج طیاروں نے اپنی عسکری خدمات کے 50 سال مکمل ہونے پر فضا میں آزادی کے رنگ بکھیرے اور شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا جب کہ فضائی مظاہرے میں آرمی ایوی ایشن کے دستے نے بھی شرکت کی اور صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سلامی بھی پیش کی، فضائی مظاہرے میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے سمیت دیگر طیاروں نے بھی حصہ لیا۔
فضائی تقریب میں ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھا کر پاکستانی عوام کا لہو گرمایا جب کہ سعودی ہاکس نے بھی فضائی مہارتوں نے عوام کے دل جیت لئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔