قومی کھلاڑیوں کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی مبارکباد

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2017
شعیب ملک، اعصام الحق اور وسیم اکرم کی پاکستانیوں کو منفرد انداز میں جشن آزادی مبارک؛فوٹوفائل

شعیب ملک، اعصام الحق اور وسیم اکرم کی پاکستانیوں کو منفرد انداز میں جشن آزادی مبارک؛فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تمام اہل وطن کو پرجوش انداز میں مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایاناز کھلاڑی شعیب ملک نے ٹوئٹر پر اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/896963139253788672

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے نہایت خوبصورت انداز میں کہا کہ میں اس رات چلا کر کہوں گا پاکستان زندہ باد۔

https://twitter.com/wasimakramlive/status/896840394813689858

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام کے ساتھ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

https://twitter.com/KhushSarfaraz/status/896874725019746304

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس نے ویڈیو پیغام میں اپنی اوراپنے اہل خانہ کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

سعید اجمل نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا پاکستان ہے اس سے محبت کریں اور امن سے رہیں۔

اظہر علی نے نہایت خوبصورت انداز میں پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان بہت ساری قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام شعبوں میں اس کا نام روشن کریں۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نہایت خوبصورت انداز میں ملی نغمہ گاتے ہوئے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

https://twitter.com/MHafeez22/status/896671683607711746

وہاب ریاض نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان بہت سی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے، میں اس وقت پاکستان میں موجود ہوتا تو اپنی بیٹی اور گھر والوں کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا ضرور لہراتا اور جھنڈیاں بھی لگاتا آپ لوگوں کے پاس یہ موقع ہے لہٰذا اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں۔

https://twitter.com/WahabViki/status/896966889473277952

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ ہرے رنگ کی عزت کریں یہ ہماری پہچان ہے اور کوشش کریں کہ دنیا میں ہر جگہ اپنے ملک کی اچھی تصویر پیش کریں۔

https://twitter.com/aisamhqureshi/status/896935526103564288

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔