واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2017

 لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

پاکستان کی 70 جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

پرچم اتارنے کی تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے بھی شرکت کی جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکھی آرتھر بھی تقریب میں شریک تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔