ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2017
ماریہ نے حریف فائزہ ظفر کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ فوٹو: این این اآئی

ماریہ نے حریف فائزہ ظفر کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ فوٹو: این این اآئی

 اسلام آباد: قومی اسکواش اسٹار ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

لاہور میں جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی ماریہ طور نے اپنی حریف فائزہ ظفر کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عائشہ گلا لئی کی بہن ماریہ طور نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

دوسری جانب جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا مینز ٹائٹل طیب اسلم نے جیتا، طیب نے فرحان زمان کو 2-3 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ماریہ طور پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی بہن ہیں اور انہوں نے اپنے ایک بیان میں سیاست میں بھی آنے کا اشارہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔