رانی مکھرجی نئی فلم میں دوبارہ صحافی کے کردار میں نظر آئیں گی

آئی اے این ایس  بدھ 13 فروری 2013
فلم "بامبے ٹاکیز" میں 4 چھوٹی کہانیاں شامل ہیں جن کی ہدایت کاری 4 مختلف ہدایت کاروں نے دی ہے۔ فوٹو: فائل

فلم "بامبے ٹاکیز" میں 4 چھوٹی کہانیاں شامل ہیں جن کی ہدایت کاری 4 مختلف ہدایت کاروں نے دی ہے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: اداکارہ رانی مکھرجی فلم “نو ون کلڈ جیسیکا” کے بعد دوبارہ اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم میں ایک صحافی کا کردار نبھائیں گی۔

فلم “بامبے ٹاکیز” میں 4 چھوٹی کہانیاں شامل ہیں جن کی ہدایت کاری 4 مختلف ہدایت کاروں نے دی ہے۔ ان ہدایت کاروں میں انو راگ کشیپ، کرن جوہر، جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر اور دیباکر بینر جی شامل ہیں۔ رانی مکھرجی جس کہانی میں صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں اس کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی ہیں، اس کہانی میں رانی مکھر جی کے ساتھ رندیپ ہدا اور ثاقب سلیم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

رانی مکھر جی اور ہدایت کار کرن جوہر میں اس وقت سے گہری دوستی قائم ہے جب رانی نے کرن کی فلم  “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں اداکاری کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جب کرن نے رانی کو اس کردار کے بارے میں بتایا تو وہ فوری اسے سمجھ کر اس کردار میں ڈھل گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔