مونٹریال ٹینس، زیوریف نے فائنل میں فیڈرر کو ٹھکانے لگادیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 اگست 2017
زیوریف  کو 4-6 اور 3-6 سے ملنے والی فتح نے انہیں سیزن میں پانچویں ٹائٹل کا حقدار بنوادیا ہے ۔ فوٹو فائل

زیوریف کو 4-6 اور 3-6 سے ملنے والی فتح نے انہیں سیزن میں پانچویں ٹائٹل کا حقدار بنوادیا ہے ۔ فوٹو فائل

مونٹریال/ٹورنٹو:  مونٹریال مینز ٹینس کے فائنل میں جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف نے راجرفیڈرر کو ٹھکانے لگادیا۔

زیوریف  کو 4-6 اور 3-6 سے ملنے والی فتح نے انہیں سیزن میں پانچویں ٹائٹل کا حقدار بنوادیا ہے، اس کامیابی کے بعد جرمن پلیئر سیزن کے اختتامی گرینڈ سلم کیلیے مضبوط امیدار بن کر سامنے آگئے۔

ٹورنٹو ویمنز ٹینس کی ٹرافی یوکرینی پلیئر الینا سویٹولینا نے قبضے میں کرلی، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ڈینش پلیئر کیرولین ووزنیاسکی کو 4-6 اور0-6 سے مات دے دی، یہ رواں برس ان کا پانچویں ٹائٹل ثابت ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔