’’میں مجرم نہیں‘‘ کوسٹا کی چیلسی پر چڑھائی

اسپورٹس ڈیسک  پير 14 اگست 2017
خود کو بہترین جسمانی حالت میں لاکر آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل تیار رکھنا چاہتا ہوں، ڈیکو کوسٹا ۔ فوٹو : فائل

خود کو بہترین جسمانی حالت میں لاکر آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل تیار رکھنا چاہتا ہوں، ڈیکو کوسٹا ۔ فوٹو : فائل

 لندن: برازیلین اسٹرائیکر ڈیگو کوسٹا نے انگلش کلب چیلسی کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ڈیگو کوسٹا کا کہنا ہے کہ چیلسی کی انتظامیہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ کررہے ہیں جیسے میں کوئی مجرم ہوں لیکن میں انھیں باور کرانا چاہتا ہوں کہ میں کوئی کریمنل نہیں اور بھرپور انداز میں کھیل میں واپس آؤں گا، انہوں نے چیلسی کلب پر الزام عائد کیا کہ وہاں مجھے فرسٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جانے اور دیگر پلیئرز سے بات چیت کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی، وہ مجھے فرسٹ الیون کے ہمراہ ٹریننگ بھی نہیں کرنے دے رہے تھے، ایسے میں میرے لیے وہاں رہنا مشکل ہے، میں دوبارہ ایٹلیٹکو میڈرڈ جانے کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرا ان کے ساتھ معاہدہ رواں ماہ ہی متوقع ہے، میں خود کو بہترین جسمانی حالت میں لاکر آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل تیار رکھنا چاہتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔