- مہاتیر محمد کی صحت سے متعلق ذاتی ترجمان کا بیان سامنے آگیا
- نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان اربوں روپے کے معاہدے کی تفصیلات بتائی جائیں، سلیم مانڈوی والا
- پاک بحریہ کیلیے استبول میں جہاز کی تعمیر، ترک صدر نے ویلڈنگ کرکے باضابطہ آغاز کردیا
- شہر قائد میں سردی بڑھنے اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی
- پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام فضل الرحمان ہے، غلام سرور
- متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ
- حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر 200 ارب کا ڈاکا ڈالا، مفتاح اسماعیل
- سعودی عرب میں غصیلے شوہر نے بیوی کے گلے میں گولی مار دی
- ڈبل شاہ مال دگنا کرتا تھا لیکن وزیراعظم نے مسائل چار گنا کردیے، سراج الحق
- قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق
- شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب
- بلوچستان كے عوام كو تحفظ فراہم كرنا ہمارا فرض ہے، آئی جی بلوچستان
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
- 18 سالہ لڑکی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- بہت زیادہ سیب کھانے کے ممکنہ نقصانات
- 31 بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود خاتون صحت مند
- خواتین کو گھریلو تشدد سے محفوظ بنانے کی قانون سازی ایک سنگ میل ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ
- ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے
- رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھتہ مانگنے والے 4 ملز م گرفتار
- حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا، آصف زرداری
اے وطن! ہم عہد کرتے ہیں تیری عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، ریجا علی

میری پوری قوم سے اپیل ہے وہ جشن آزادی کی اہمیت کوسمجھیں اورنوجوان نسل کوبھی اس سے آگاہ کریں، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ ہم پاک وطن کی آزاد فضاؤں میں چہچہانے والی بلبلیں آج تیری عظمت کی قسم کھاتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کر رہی ہیں کہ تیری عزت پر کوئی آنچ آنے سے پہلے جان سے گزر جائیں گے۔
ریجا علی نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگوں نے یوم آزادی کے معنی ہی بدل ڈالے ہیں اور وہ اس دن کو کچھ یوں مناتے ہیں جیسے وہ کسی مادر پدر آزاد قوم کے افراد ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے، خصوصاً قوم کے نوجوان یوم آزادی کے روز اخلاق باختہ حرکات کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سڑکوں پرسائلنسر کھول کر موٹر سائیکل دوڑانا اور راہ چلتی خواتین پر آوازیں کسنا ان کی آزادی کی خوشی کا حصہ بن گیا ہے جو کسی زندہ قوم کے نوجوانوں کو زیب نہیں دیتا۔ مذہب، قانون اور سماجی واخلاقی اقدار کے حصار کے اندر رہنے کا نام ہی حقیقی آزادی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ بات توطے ہے کہ جشن آزادی کا تہوار پوری قوم روایتی جوش وجذبے سے مناتی ہے لیکن اس دن کوبھرپورانداز سے منانے کے ساتھ ساتھ اگراس دن کواچھی طرح یاد کریں توپھرہم اس بات کوسمجھ پائیں گے کہ اس دن کی خوشیاں اس وقت تک ہمیں نہیں مل سکتی تھیں، جب تک لاکھوں لوگ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش نہ کرتے۔ لوگوں نے اپنے خاندان اور جائیدادوں کی پرواہ نہ کی اور پھر کہیں جاکر ہمیں یہ ملک نصیب ہوا ہے۔ لہذا میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ جشن آزادی کی اہمیت کوسمجھیں اورنوجوان نسل کوبھی اس سے آگاہ کریں، اگرہم نے ایسا نہ کیا توپھرجشن توہم مناتے رہیں گے لیکن جس مقصد کے لیے ایک آزاد اورالگ وطن ہمیں چاہئے تھا وہ مقصد کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔