- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں کرس گیل کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ

سیریز جیتنے کا کارنامہ کالی آندھی انگلش سرزمین پر 1988 سے انجام نہیں دیا ہے۔ فوٹو: فائل
لندن: انگلینڈ سے رواں سیزن میں شیڈول ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی واپسی کا امکان روشن ہوگیا۔
ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں عندیہ دیا ہے کہ ماضی میں دنیا بھر کی لیگز کو ملکی کرکٹ پر ترجیح دینے والے پلیئرز سے نرمی برتنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کرس گیل اور مارلون سموئلز کو ہم ون ڈے ٹیم میں واپسی لانے میں کامیاب رہیں گے۔
واضح رہے کہ گیل نے آخری بار 2015 میں ویسٹ انڈیز کیلیے وائٹ کرکٹ بال میچز میں حصہ لیا تھا، تاہم اب وہ انگلینڈ سے ون ڈے کرکٹ سیریز کا حصہ بنائے جاسکتے ہیں، ماضی میں پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے بھی وابستہ رہنے والے جونی گریو نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ ماہ پلیئرز کیلیے ایمنسٹی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد گیل جیسے اسٹارز پر عائد پابندی ختم ہوجائے گی اور وہ ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے، ہم پلیئرز کے ساتھ قانونی مسائل کو حل کرنے کیلیے زیادہ رقم خرچ کررہے ہیں، ہم نے ایمنسٹی پر ہونیو الی پیشرفت کو لوگوں کے سامنے بھی نمایاں کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایک یا دو بڑے نام واپس 50 اوورز کی کرکٹ میں شامل کرلیے جائیں، ایون لوئس نے حال ہی میں بھارت سے ہوم سیریز میں ٹی 20 میں سنچری بنائی تھی، اس نے ہمیں بتایا تھا کہ مجھ سے دو کھلاڑیوں نے ٹیم میں واپسی کے حوالے سے بات کی تھی جو کرس گیل اور مارلون سموئلز تھے۔
جونی گریو نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ہم ان دونوں کو انگلینڈ کیخلاف ستمبر میں شیڈول ون ڈے سیریز میں دوبارہ ایکشن میں دیکھ سکیں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان 5 ون ڈے میچز شیڈول ہیں اس کے بعد چسٹرلی اسٹریٹ میں ایک ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل بھی کھیلا جائیگا، سردست انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعرات سے تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز شروع ہونے جارہی ہے، جس کا پہلا مقابلہ ایجبسٹن میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور اس میں گلابی گیند استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتے ہوئے 17 برس بیت چکے ہیں جبکہ سیریز جیتنے کا کارنامہ کالی آندھی انگلش سرزمین پر 1988 سے انجام نہیں دیا ہے، اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انگلش ٹیم کو فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔