ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دونگا، شیخ رشید

خبر ایجنسیاں  منگل 15 اگست 2017
نواز شریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کر لیں، عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

نواز شریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کر لیں، عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے وہ فیصلہ کر لیں، عدالت سے جھگڑا کرنا ہے یا حق لینا ہے، انہوں نے کہا کلہ ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کر سکا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان جب حدیبیہ پیپر ملزکیس میں عدالت سے رجوع کریں گے تو ہم 2 دن بعد جائیں گے، ہم انتظارکر رہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویومیں جائیں گے۔

قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے دکھ ہے کہ پاکستان بنتے وقت میں جوان نہیں تھا، بچپن میں میری بڑی شکایتیں آتی تھیں اس وقت ماں کہتی تھی کہ کاش تم لڑکی ہوتے تو تمہاری شکایتیں نہ آتیں، وہ مقامی اسکول میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔