ساہیوال اور شانگلہ میں قومی پرچم لہراتے ہوئے 4 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  منگل 15 اگست 2017
جشن آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے اسکول ٹیچر قدرت اللہ جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

جشن آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے اسکول ٹیچر قدرت اللہ جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ساہیوال / الپوری / کندھ کوٹ / شانگلہ: جشن آزادی کے موقع پر مختلف واقعات میں قومی پرچم لہراتے ہوئے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

موکل کالونی میں ظہیر احمدکے 5سالہ بیٹے حسنین کوقومی پرچم لہراتے ہوئے بجلی کے تار سے شدید جھٹکا لگا، اسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ادھر چک 5-84ایل میں فریاد علی کا 4سالہ بیٹا صالح گھر کی چھت پر پرچم لہراتے ہوئے گر گیا اور سول اسپتال ساہیوال میں چل بسا، الپوری پرائمری اسکول فیضہ پورن شانگلہ میں جشن آزادی کی پرچم کشائی تقریب کے دوران ریحان خان کلاس سوئم اور محمد عثمان کلاس دوئم نے  لوہے کے پائپ پرنصب پرچم کولہرانے کے لیے اٹھایا تو پائپ بجلی کے مین لائن سے ٹکراگیا، دونوں موقع ہی دم توڑ گئے۔

علاوہ ازیں کندھکوٹ کے گاؤں لشکر خان میں جشن آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے اسکول ٹیچر قدرت اللہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔