- ’ڈیزائنر پروٹین‘ نے معذور چوہے کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا
- ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار
- جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کےلیے خطرناک قرار
- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
- ’’ساکہ ننکانہ صاحب‘‘ کی 100 سالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
- سندھ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کا حکم
- سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل
- کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ
- پاکستان میں سزا کا نظام موجود مگر عملداری کا فقدان ہے، صدر عارف علوی
- FBR کو پہلی ششماہی میں صرف5 فیصد ریونیو گروتھ حاصل
- کراچی کو 65 ملین گیلن یومیہ فراہمی آب کے منصوبے پر کام بند
- مہنگائی ختم کرنے میں وقت لگے گا ،عبدالحفیظ شیخ
- سرکاری قرضوں میں 1 سال کے دوران 3.7 ٹریلین روپے کا اضافہ
آئینی اداروں کو حقوق دیے جائیں، تصادم سے بچنا ہوگا، رضا ربانی

اچھی بات ہے نوازشریف نے مجھے داتا دربار جیسی مقدس جگہ پر یاد کیا، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
اسلام آباد: چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ آئین کے تحفظ اور پاسداری کیلیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں رضاربانی نے کہا کہ آئین کے تحفظ اور پاسداری کیلیے قوم کو متحد ہونا پڑیگا، پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے اور وفاق کو مضبوط بناکر ملک کو عظیم بنانا ہے۔ ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ آئینی اداروں کو ان کے صحیح حقوق دیے جائیں اور تصادم کا راستہ اختیار کیے بغیر ملک کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنا ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جس میں ہمیں اداروں کے مابین تصادم سے بچنا ہوگا اگر آج بھی ہمیں دانشمندانہ فیصلہ نہ کیے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔ اچھی بات ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مجھے داتا دربار جیسی مقدس اور اچھی جگہ پر یاد کیا ہے۔
قبل ازیں یوم آزادی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں پروقار تقریب ہوئی، رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے یادگارِ جمہوریت پرپھول چڑھائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔