- پاکستان نے جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی
- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- 14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
آباد انٹرنیشنل ایکسپو اختتام پذیر؛ کم لاگت مکانات کیلیے عوام نے 70 ہزار درخواستیں جمع کرا دیں

کم لاگت رہائشی پروجیکٹ کی کامیابی پر آباد سماجی پروگرام کو توسیع دیتے ہوئے مرحلہ وار بنیادپر2 لاکھ مکانات بنائے گی، محسن شیخانی۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے تحت منعقدہ تین روزہ آباد انٹرنیشنل ایکسپو2017 پیر کو رات گئے یوم آزادی کے سلسلے میں شاندار آتشبازی کے پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
آباد ایکسپو میں متعارف کردہ آباد کے سماجی پروگرام کے تحت20 ہزارکم لاگتی مکانات کے مجوزہ منصوبوں کے لیے عوام کی جانب سے بے پناہ دلچسپی دیکھنے میں آئی اوران تین دنوں میں70 ہزار سے زائد شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئیں، ایکسپومیں شرکت کرنے والے ہرعام آدمی نے کم لاگتی مکانات کے اسکیم میں شامل ہونے کے لیے ایکسپوسینٹرمیںقائم’’روزنامہ ایکسپریس‘‘ کے اسٹالز پرفارمز حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے۔
اس موقع پرآباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ نمائش میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس بار کاروباری معاہدوں کے حجم میں کمی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ملک میں غیریقینی سیاسی صورتحال اس کی بڑی وجہ ہے تاہم کینیڈا کی ایک ہوٹلنگ کمپنی نے کراچی اور اسلام آباد میں ہالی ڈے ان ایکسپریس کے نام سے ہوٹل قائم کرنے کے لیے100 ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ سرامکس انڈسٹری کے حوالے ایک کمپنی50 ارب روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
محسن شیخانی نے بتایا کہ برطانیہ کی ایک بڑی سرمایہ کار کمپنی بھی پاکستان کھربوں روپے مالیت کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن وہ غیریقینی سیاسی حالات کی وجہ سے فی الحال رک گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ ہائی رائزبلڈنگز پر پابندی کے باعث122 منصوبے رک گئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ آباد کا اگرلوکاسٹ ہاؤسنگ کا پائلیٹ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا تو آباد اپنے سماجی پروگرام کو توسیع دیتے ہوئے مرحلہ واربنیادوں 2 لاکھ کم قیمت گھروں کی منصوبہ بندی بھی کرے گا۔
واضح رہے کہ اس تین روزہ نمائش میں225 ارب روپے مالیت کے کاروباری معاہدے طے پائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔