کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سی ٹی ڈی نے مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے سامنے فائرنگ شروع کردی تاہم مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمرشاہد کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق مفتی شاکرگروپ سے تھا، ملزموں نےٹریننگ سینٹرز، مساجداورامام بار گاہوں سمیت اہم تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔