تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کا بل چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017

پاکستان پیپلز پارٹی نے کرپشن کو چھانے کے لیے نیب قوانین کو منسوخ کیا، درخواست: فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے کرپشن کو چھانے کے لیے نیب قوانین کو منسوخ کیا، درخواست: فوٹو: فائل

 کراچی: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کے بل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں نیب قوانین کو ختم کرنے کے بل کو چیلنج کردیا، ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کرپشن کو چھپانے کے لیے نیب قوانین کو منسوخ کیا اس لیے سندھ اسمبلی کے بل کو کالعدم قرار دے کر نیب قوانین کو بحال کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز بل منظور کیا گیا تھا جس کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔