- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
- کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں متوقع کمی نہیں ہو سکی
- کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟
- بورڈ نے فرنچائزز کو سبز باغ دکھا کر بہلا دیا
- محمد حفیظ نے فکسرزکی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی
- ہوا سے بخارات جذب کرکے تازہ پانی بنانے والا اسفنج
- کیا بجلی کے دماغی جھٹکے شدید ڈپریشن کا علاج بن سکتے ہیں؟
- پروگرامرز نے بٹ کوائن مائننگ کمپیوٹر کو مرغی خانے کا ہیٹر بنا دیا
- کورونا میں مبتلا برطانوی پائلٹ 243 دن اسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعد شفایاب
- جیسا کپتان، ویسی ٹیم
- بھارت کے گاؤں کا لڑکا اوررکشہ ڈرائیور کا بیٹا ہیرو بن گئے
- پولیس کے مزید 199 افسر و جوان کورونا وائرس کے شکار
- کورونا ویکسین مفت، سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل
- ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2سیکیورٹی اہلکار شہید
- کوئٹہ: حیات بلوچ قتل کیس میں ایف سی اہلکار کو سزائے موت
- کورونا نے مزید 54 زندگیاں نگل لیں، 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

ڈاکٹر طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور: ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکنے کے لیے انجمن تاجران نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر ہر قسم کے دھرنے کے خلاف فیصلہ دے رکھا ہے، مال روڈ پر دھرنے سے دہشت گردی کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں، طاہر القادری نے مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ طاہرالقادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عوامی تحریک کے رہنماؤں کو بھی طلب کیا تھا لیکن پی اے ٹی کی جانب سے کوئی رہنما عدالت میں پیش نہ ہوا، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ اس وقت مال روڈ پر دفعہ 144 نافذ ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ وہ پی اے ٹی کی قیادت سے پوچھ کر کل عدالت میں جواب جمع کرائیں اور دھرنا شروع ہونے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔
دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پاکستان عوامی تحریک کو استنبول چوک میں احتجاجی دھرنا دینے سے روک دیاہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ مخصوص ہے، احتجاجی دھرنا دینے والوں کے خلاف سیکشن 144 کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔