- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
وزیراعظم کا دورہ برطانیہ

امید ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ برطانیہ کے دوررس اور مثبت اثرات جلد مرتب ہونگے۔ فوٹو : اے ایف پی
بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دورہ برطانیہ کی اہمیت وافادیت مزید بڑھ گئی ہے،کیونکہ عالمی سیاست میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں اوردہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہونے کے ناتے سے پاکستان اہم ترین ملک ہے کیونکہ افغانستان سے اگلے سال نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال سے پاکستان براہ راست متاثر ہوگا ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون سے دوران ملاقات پاک برطانیہ تعلقات کے علاوہ افغان عمل امن اور افغانستان سے افواج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی۔
افغان تنازع کے حل میں پاکستانی تجاویز ماننے کو خوش آیند اقدام قراردیتے ہوئے انھوں نے برطانیہ سے پاکستان کی فوجی ضروریات کا نہ صرف ذکر کیا بلکہ پاکستان کو جدید دفاعی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ۔ اسی حوالے سے برطانوی وزیراعظم نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان نے اربوں روپے کا نہ صرف مالی نقصان برداشت کیا بلکہ ہزاروں جانوں کی قربانی فوجی وعوامی سطح پر دی ہے جس کے باعث پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی اور ملکی انفرااسٹرکچر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔یقیناً برطانیہ کو بھی ہماری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے دوستانہ بنیادوں پر پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی بھرپور مالی وفوجی امداد کرنی چاہیے۔
قبل ازیں پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں چند ہفتوں کے اندر تحلیل کر دی جائیں گی جس سے ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کی راہ ہموار ہوگی، پاکستان کا مستقبل غیر جانبدارانہ و شفاف انتخابات اور بلارکاوٹ جمہوریت میں پوشیدہ ہے۔بلاشبہ وزیراعظم کے خیالات صائب ہیں ، دنیا بھر میں جمہوری نظام عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کا سبب بنتا ہے ۔ لیکن پاکستانی عوام کے 38 سال آمریتوں کے سائے تلے بیتے۔ اب اگر موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کر کے الیکشن کے ذریعے انتقال اقتدار کا فریضہ ادا کرتی ہے تو یہ پاکستان کی سیاسی وجمہوری تاریخ کا سنہرا باب ہوگا۔جمہوریت مضبوط وتوانا ہوگی اور عوام خوشحال ہونگے ۔
وزیراعظم نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت دہری شہریت والے پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دلانے کے لیے پارلیمنٹ میں دوبارہ بل متعارف کرائے گی۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ بیرونی ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانی زر مبادلہ بھیج کر تعمیر وطن میں اپنا اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں ۔اور اسی زرمبادلہ کے سہارے معیشت چل رہی ہے۔ وزیراعظم کے کامیاب دورہ برطانیہ کے دوررس اور مثبت اثرات جلد مرتب ہونگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔