- بھارت کا یوم آزادی، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
- پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ
- شوبازوں نے پولیس کی وردی بدلی کی مگر اصلاحات کیلئے اقدامات نہ کئے، فردوس عاشق
- ایک ہی راکٹ میں 143 سیٹلائٹ بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم
- پاکستانی ماؤں کے حمل ضائع ہونے میں فضائی آلودگی کا اہم کردار
- شکی بیوی نے اپنی ہی تصویریں دیکھ کر شوہر پر قاتلانہ حملہ کردیا
- سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ؛ ایک تہائی شادیاں ناکام ہونے لگیں
- حلق میں سیٹی پھنس جانے پر دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
- ’’موبائل مانیٹرنگ ایپس ‘‘
- کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ
- خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل
- پاکستانی ٹیم آج ساتویں پوزیشن کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی
- بابر اعظم نے بطور 34ویں ٹیسٹ کپتان میدان سنبھال لیا
- معین خان نے ڈومیسٹک پرفارمرز کیلیے آواز اٹھا دی
- مصباح صاحب بابر اب بچہ نہیں رہا
- اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر داخل ہونے والے 2 افراد سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
- پاکستان ورلڈ بینک سے مزید 12 ارب ڈالر قرض لینے کا خواہاں
- کورونا، روزگار اور معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہونے لگی
- میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی سے شروع کرنیکی سفارش
- ملک میں ایک دن میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق
سویڈن میں دودھ جیسا سفید بارہ سنگھا دریافت

دودھ جیسی سفید رنگت والے بارہ سنگھوں کو ’’البینو‘‘ کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ’’سورج مکھی‘‘ انسانوں جیسے سفید ہی ہوتے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
اسٹاک ہوم: بارہ سنگھے عام طور پر ہلکے یا گہرے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں لیکن سویڈن کے ایک نیچر فوٹوگرافر ہانز نلسن نے تین سال کی کوشش اور صبر کے بعد بالآخر چند روز پہلے ایک ایسے بارہ سنگھے کی فلم بندی کرلی ہے جو مکمل طور پر سفید ہے۔
اس ویڈیو اور تصاویر کو لوگ حیرت سے دیکھ رہے ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔ عام بارہ سنگھوں کے برخلاف یہ بالکل سفید کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب ’’البینو‘‘ (Albino)، یعنی ایک ایسی کیفیت ہے جب کھال پر رنگ کی وجہ بننے والے خلیات اپنی قدرتی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کھال کا رنگ سفید دکھائی دیتا ہے۔
یہی کیفیت انسانوں میں بھی ہوتی ہے اور ایسے افراد کو ہمارے یہاں ’’سورج مکھی‘‘ کہا جاتا ہے جن کی رنگت بالکل سفید اور بالوں کا رنگ سفیدی مائل سنہرا ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ کوئی بیماری تو نہیں لیکن اس کیفیت میں مبتلا افراد (اور جانور بھی) اپنے آس پاس کے دوسرے لوگوں سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں اور توجہ حاصل کرتے ہیں۔
ماضی میں بھی مختلف مقامات پر بالکل سفید بارہ سنگھے دیکھے جاچکے ہیں لیکن پراسرار بات یہ ہے کہ ایسے بارہ سنگھوں کی تعداد بظاہر بڑھتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔ مثلاً چند ماہ پہلے ناروے کے جنگلات میں سفید بارہ سنگھوں کے دو بچھڑے دیکھے گئے تھے جو غالباً ایک سے دو مہینے کے تھے۔ اس سے پہلے اکتوبر 2016 میں بھی الاسکا کے برفانی علاقے میں ایسا ہی ایک بارہ سنگھا دیکھا گیا تھا جبکہ کینیڈا کے علاقے نیوفاؤنڈلینڈ میں بھی اس سے قبل ایک سفید بارہ سنگھا مُردہ حالت میں پایا گیا تھا۔
غیر مصدقہ اندازوں کے مطابق ناروے اور سویڈن کی سرحد پر پھیلے ہوئے علاقے میں ایسے کم از کم 50 بارہ سنگھے موجود ہیں اور شاید اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ البتہ اس اضافے کی وجہ فی الحال کوئی نہیں جانتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔