بہاولنگر میں باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی  ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ فوٹو: فائل

بہاولنگر: میکلورڈ گنج میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر باپ نے دو بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر کے علاقے میکلورڈ گنج میں ریاض قاضی نامی شخص نے بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔ ہلاک شخص کی بیوی جھگڑے کے بعد خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ ریاض قاضی نے آئے روز گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نہ صرف اپنی بیٹیوں کو قتل کردیا بلکہ خود بھی خودکشی کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔