- 3 ماہ کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ
- تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی مقابلہ کرکے شکست دیں گے، شاہ محمود قریشی
- حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی
- پاکستانی کوہ پیماؤں کو ’کےٹو‘ سر کرنے کی مہم میں مشکلات کا سامنا
- زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری
- اسمارٹ فون کے لیے گوگل سرچ انجن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں
- خبردار! ہینڈ سینی ٹائزر بچوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں
- برازیل: کووڈ 19،کی سماجی بندش کے دوران طلاقوں میں ریکارڈ اضافہ
- کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 629 نئے کیسز رپورٹ
- دوحہ امن معاہدے پرنظرثانی ، خطہ پراثرات
- گھریلو ملازمین کے تحفظ کا قانون خوش آئند... عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا!!
- فاسٹ بولرز سے اہم ہتھیار چھیننے کی تیاری
- بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے
- پاکستان کو2،2 پیسرزواسپنرزکھلانے کا مشورہ
- دوحا معاہدے پرنظرثانی، امریکا کے پاس متبادل محدود، پاکستانی عہدیدار
- تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے مشرقی ممالک پر توجہ کی ضرورت
- تحریک چلانے کے طریقہ کار پر اختلاف، پی ڈی ایم خطرے میں
- مقبوضہ کشمیر جعلی مقابلے؛ شہید نوجوانوں کے لواحقین میتوں کے منتظر
- کھوکھرپیلس کا کچھ حصہ مسمار، سوا ارب کی 38 کنال زمین واگزار
- غیرقانونی GSM ایمپلی فائرزکا استعمال، بھاری ریونیو کا نقصان
لاہور چڑیا گھر میں 15 دن کے دوران شیر کا تیسرا بچہ ہلاک

اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شیر کے بچے ڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو میں کیوں مبتلا ہورہے ہیں۔ (فوٹو: فائل)
لاہور: ترجمان لاہور چڑیا گھر کے مطابق پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) اور گیسٹرو کی بیماری کے باعث وہاں صرف 5 ماہ کی کمسن شیرنی ’’انجیلا‘‘ جان کی بازی ہار گئی؛ اس طرح یہ صرف 15 دنوں میں گیسٹرو سے مرنے والا، شیر کا تیسرا بچہ ہے۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کے سینئر ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھی ’’انجیلا‘‘ جانبر نہ ہوسکی۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیر کی اس بچی کی عمر صرف 5 ماہ تھی جو پچھلے ایک ہفتے سے کھانا پینا چھوڑ چکی تھی اور اسے ڈرپ کے ذریعے غذا دی جارہی تھی۔
اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لاہور چڑیا گھر کے جانوروں میں ڈی ہائیڈریشن اور گیسٹرو کی وبائیں کیوں پھیل رہی ہیں جبکہ صرف 2 ہفتے میں شیر کے 3 بچوں کی ہلاکت بھی اب تک معما بنی ہوئی ہے۔
چند ماہ پہلے لاہور کے چڑیا گھر میں مشہور ہتھنی ’’سوزی‘‘ کی موت بھی کم عمری میں ہوئی تھی جس کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ دراصل لاہور چڑیا گھر انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی مشترکہ کرپشن کا شکار ہوئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے ’سوزی‘ کو مار ڈالا
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔