- ججز کی آڈیوز ، وڈیوز ریلیز پر چیف جسٹس سخت برہم
- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
- ’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- چال باز مودی سرکار نے عیاری سے امریکی سینیٹ کو جال میں پھنسا لیا
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ12 فیصد کمی سے11.62 ارب ڈالر رہ گیا

گزشتہ 7ماہ کے دوران پاکستان نے مختلف ممالک کو 14 ارب 6 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل
کراچی: پاکستان کو تجارت میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ (جولائی2012 تاجنوری 2013) کے دوران 11 ارب 61 کروڑ 70لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ۔
جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 12.05 فیصد کم ہے، جولائی 2011 سے جنوری2012 تک تجارتی خسارے کی مالیت 13 ارب 20 کروڑ90لاکھ ڈالر رہی تھی، تجارتی خسارے میں کمی کی بڑی وجہ مذکورہ مدت میں برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہے تاہم اس دوران درآمدات میں بھی کمی آئی، گزشتہ 7ماہ کے دوران پاکستان نے مختلف ممالک کو 14 ارب 6 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں ۔
جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 13ارب 11کروڑ80لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 7.24 فیصد زیادہ ہے، جولائی سے جنوری2013تک پاکستان نے مختلف ممالک سے 2.44 فیصد کمی سے 25 ارب 68 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات کی مالیت 26ارب 32 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی تھی۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں برآمدات کی مالیت 2ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر، درآمدات کی مالیت 3 ارب 76 کروڑ 30لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1ارب 74کروڑ ڈالر رہا جو جنوری2012 میں ہونے والے 1ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 0.40 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ ماہ برآمدات سال بہ سال 5.58 فیصد اور درآمدات 3.12 فیصد زائد رہیں، جنوری 2012 میں برآمدات کی مالیت 1 ارب 91 کروڑ60لاکھ ڈالراور درآمدات کی مالیت 3ارب 64کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھی، اسی طرح جنوری 2013 میں دسمبر2012 کے مقابلے میں برآمدات 2.74 فیصد، درآمدات 2.48 فیصد اور تجارتی خسارہ 2.17 فیصد زائد رہا، دسمبر 2012 میں برآمدات کی مالیت 1ارب 96 کروڑ 90لاکھ ڈالر، درآمدات کی مالیت 3ارب 67 کروڑ 20لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 70 کروڑ 30لاکھ ڈالر رہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔