گھارومیں میری ٹائم انسداد ِدہشتگردی سینٹرکا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے فرائض میں کراچی بندرگاہ اور ساحلی پٹی پر حساس تنصیبات کی حفاظت ہے، فوٹو:پاک نیوی

سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے فرائض میں کراچی بندرگاہ اور ساحلی پٹی پر حساس تنصیبات کی حفاظت ہے، فوٹو:پاک نیوی

 کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے گھارو میں میری ٹائم انسدادِ دہشت گردی سینٹرکا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے گھارومیں میری ٹائم انسدادِ دہشت گردی سینٹرکا سنگِ بنیاد رکھ دیا، میری ٹائم انسدادِ دہشت گردی سینٹراسپیشل آپریشن فورسزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اسپیشل ونگزکوتربیت فراہم کرے گا۔

ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کراچی میں سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا، سربراہ پاک بحریہ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ کراچی بندرگاہ اورساحلی پٹی پرحساس تنصیبات کی حفاظت سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کی ذمہ داری ہے، یہ فورس امدادی آپریشنزکے ساتھ ساتھ خشکی اورسمندردونوں جگہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔