کراچی میں 25 سے زائد افراد کا ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
ملزم بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا، سی ٹی ڈی حکام : فوٹو؛ فائل

ملزم بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا، سی ٹی ڈی حکام : فوٹو؛ فائل

کراچی: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کے قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیرا رزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف کیا کہ اس نے 25 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا اور دوران ڈیوٹی اس نے 25 سے زائد افراد کو قتل کیا جب کہ ملزم کے ساتھ 9 مزید ساتھی بھی پولیس کے محکمے میں بھرتی کئے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ بھرتی ہونے والے 9 دیگر افراد کی اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور بہت جلد مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔