نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کا اجلاس، ملتان میں جلسے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
مشاورتی اجلاس میں این اے 120 میں انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔ فوٹو: فائل

مشاورتی اجلاس میں این اے 120 میں انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا جاتی امرا میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ تحریک کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امرا میں (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ تحریک کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے دس روز کے اندر ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جی ٹی روڈ سے ریلی کی شکل میں ملتان جانے کی تجویز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس غیر قانونی ہے، بابر اعوان

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر خارجہ خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، (ن) لیگ کے قانون مشیروں اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصل آباد میں بھی جلسہ یا ریلی نکالنے کی تجویز سامنے آئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاناما فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس پر غور کیا گیا، جب کہ اس بات کا ایک دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پارٹی کے صدر کا الیکشن کرانا ضروری ہے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔