ملک کے تمام ائیر پورٹس پر اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
امیگریشن کاؤنٹرزکوسی سی ٹی وی کیمروں سےلازمی مانیٹرکیاجائے، ڈائریکٹر امیگریشن : فوٹو : فائل

امیگریشن کاؤنٹرزکوسی سی ٹی وی کیمروں سےلازمی مانیٹرکیاجائے، ڈائریکٹر امیگریشن : فوٹو : فائل

کراچی: ملک بھر کے ایف آئی اے زونز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وفاقی ادارے کا کوئی بھی افسر ہوائی اڈے کے کسی بھی کاؤنٹر پر مسافر کو پروٹوکول نہیں دے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر افسران کو پروٹوکول دینے سے روک دیا ہے اور ملک بھر کے ایف آئی اے زونز کو خط میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی افسر کسی کاؤنٹر پر مسافر کو پروٹوکول دیتا ہوا دکھائی دیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  خواتین پرتشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار نوکری سے برطرف

ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹرز کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لازمی مانیٹر کیا جائے اور اگر کوئی افسر کسی کاؤنٹر پر پروٹوکول دیتا پایا گیا تو امیگریشن کے عملے کو معطل کردیا جائے گا جب کہ عملے اور شفٹ انچارج کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ خط میں بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ہراساں کرنے پر بھی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر پابندی وزارت داخلہ کے حکم پر لگائی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا ریکارڈ طلب

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔