آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے اور پاکستان چھٹے نمبرپر موجود

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
بیٹسمینوں کی کیٹیگری میں صرف اظہر علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ — فوٹو : فائل

بیٹسمینوں کی کیٹیگری میں صرف اظہر علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ — فوٹو : فائل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت پہلے اورپاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم برقرار ہے جب کہ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

بیٹسمینوں کی کیٹیگری میں ٹاپ ٹین میں صرف اظہر علی جگہ بناسکے ہیں جو ایک درجہ ترقی کرکے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان اسٹیو استمھ پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے اور بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں بھارت کے رویندر جدیجا پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 20 میں صرف ایک پاکستان بولر موجود ہے اور وہ  لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیں جو 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ٹاپ ٹوئنٹی میں صرف محمد حفیظ جگہ بنا سکے ہیں جو کہ 16 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن بدستور دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔