شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی دیکھنے کے خواہاں

اسپورٹس رپورٹر  منگل 15 اگست 2017
ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے، شاہد آفریدی . فوٹو : ٹویٹر

ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے، شاہد آفریدی . فوٹو : ٹویٹر

 لاہور: اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

بھارت کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سرحد کے دونوں طرف امن اور محبت کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے۔

کرکٹ کے میدانوں میں بھارتی بولرز کے چھکے چھڑانے والے آفریدی کے انڈین پلیئرزکے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی پاکستان میں اسپتال بنانے کی فنڈ ریزنگ مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنا بیٹ عطیہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی کا آفریدی کے لیے تحفہ

ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں 3 جنگیں بھی ہو چکی ہیں تاہم 2 ممتاز کرکٹرز کے درمیان تبادلے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی راہ ہموار ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔