پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا جب کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کیلیے عوام کو کھڑا ہونا ہے, چیرمین پی ٹی آئی — فوٹو : فائل

پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا جب کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کیلیے عوام کو کھڑا ہونا ہے, چیرمین پی ٹی آئی — فوٹو : فائل

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے اور پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کیلیے پنجاب کےعوام کو کھڑا ہونا ہے۔

چیرمین عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں شفقت رسول گھمن ،افتخار رسول گھمن شامل تھے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اور این اے 135 سمیت شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کومضبوط کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے،  پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پرحملہ  پسپا کرنے پر تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کے لیے پنجاب کےعوام کو کھڑا ہونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔